سماجوادی پارٹی کو سیاسی ٹھگی مہنگی پڑی

سماجوادی پارٹی کو سیاسی ٹھگی مہنگی پڑی مسیح الدین سنجری سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ  یادو نے اپنے داخلی خاندانی جھگڑے کو نپٹانے کا انوکھا راستہ اپنایا۔ چچا شیوپال یادو کی ناراضگی دور کرنے کےلئے بھتیجے اکھلیش یادو کو پھٹکار لگائ۔ اسکے بعد قومی ایکتادل کے ساتھ انضمام کی بحث کو ایک بار پھر شروع کر سارے گلے شکوے دور کرنے اور سیاسی مفاد حاصل کرنے کی غرض سے دو دنوں تک پینترے بازی کرتے رہے۔ جب قومی ایکتادل کی طرف سے کوئ ردعمل نہیں آیا تو اکھلیش یادو سے انضمام کے خلاف بیان جاری کروا کر اس ایک طرفہ محبت کی شرمندگی سے بچنے کےلئے راہ فرار اختیار کی۔ خبر ہے کہ ملائم سنگھ یادہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے اس طرح کے انضمام اور اشتراک کےلئے بہت بیچین ہیں لیکن چھوٹی پارٹیوں کے رہنما ان پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

हस्तक्षेप से जुड़े अन्य अपडेट लगातार हासिल करने के लिए हमें
facebook फेसबुक पर फॉलो करे.
और
facebook ट्विटर पर फॉलो करे.
"हस्तक्षेप"पाठकों-मित्रों के सहयोग से संचालित होता है। छोटी सी राशि से हस्तक्षेप के संचालन में योगदान दें।
hastakshep