۔۔۔۔ تو راجہ بھیاۤ کو بھی نکال کر دکھائو، مسٹر کلین

۔۔۔۔ تو راجہ بھیاۤ کو بھی نکال کر دکھائو، مسٹر کلین مسیح الدین سنجری سماجوادی پارٹی نے اپنے ساتھ قومی ایکتا دل کے انضمام کو خارج کر دیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ مختار انصاری کی شبیہ مافیا کی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی وزیر اعلی اکھلیش یادو نے قومی ایکتا دل کے قومی صدر افضال انصاری کو سماجوادی پارٹی کا پرانا سپاہی بتایا تھا۔ اچانک انکی پارٹی کو اب کیا ہو گیا؟ خبر ہے کہ سماجوادی پارٹی میں بھاجپا ہمدرد لابی بھاری پڑ گئی۔ ابھی کچھ دنوں ہی پہلے کی بات ہے کہ راجہ بھیاۤ کسی بات پر ناراض ہو گئے تھے تو اکھلیش یادو اور انکے والد ماجد ملایم سنگھ خود چل کر پرتاپ گڑھ راجہ بھیاۤ کو منانے کےلئے انکے گھر تک گئے تھے۔ صاف کہو بابو اکھلیش (ٹیپو) یہ سب کچھ تمھارے اپنے کنبے میں چل رہی برتری کی جنگ میں فیصلہ کن انداز میں بڑھت بنانے کی تمھاری اپنی خواہش اور بھاجپا کے ساتھ خفییہ سازباز کی وجہ سے ہے نہ کہ مختار انصاری کی شبیہ کی وجہ سے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو سنگین جرائم کی لمبی فہرست کے ساتھ پارٹی میں موجود راجہ بھیاۤ کو پارٹی سے نکال کر دکھائو۔

हस्तक्षेप से जुड़े अन्य अपडेट लगातार हासिल करने के लिए हमें
facebook फेसबुक पर फॉलो करे.
और
facebook ट्विटर पर फॉलो करे.
"हस्तक्षेप"पाठकों-मित्रों के सहयोग से संचालित होता है। छोटी सी राशि से हस्तक्षेप के संचालन में योगदान दें।
क्या मौजूदा किसान आंदोलन राजनीति से प्रेरित है ?


hastakshep
>